ریاست مہاراشٹر کے شہر ناسک میں انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے ریونیو افسر کو دو ہزار روپے کی رشوت لیتے رنگے ہاتھ گرفتار کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق اے سی بی نے ریونیو افسر کو مبینہ طور پر ناسک کے سگانا تعلقہ کے منی گاؤں میں ایک شخص سے 2000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے پکڑا۔
ریونیو افسر کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار ملزم شنکر سنبھاجی میکالواد نے شکایت گزار سے اس کے دادا کے نام کی جگہ پر باپ کا نام درج کرنے کے عوض میں 2000 روپے کی رشوت مانگی۔
متاثرہ نے اس کی شکایت اے سی بی یونٹ میں درج کرائی، اس شکایت کے بعد اے سی بی ٹیم نے بدھ کو منی گاؤں سے ریونیو افسر کیکالرواد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔