کورنا وائرس کے دوران توسیع شدہ لاک ڈاون کے بعد ناگپور شہری ادارہ نے ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن (ایم ایم آر) اور پونے میونسپل کارپوریشن (پی ایم سی) میں آمد و رفت کے سلسلے میں نظر ثانی شدہ حکم جاری کیا ہے۔
ناگپور کے شہری سربراہ توکارم مونڈھے نے بتایا کہ 'اکثر لوگوں نے توقع کی تھی کہ پیر (4 مئی 2020) سے 33 فیصد عملے کے ساتھ دفاتر کھل جائیں گے لیکن سارے دفاتر تیسرے مرحلے میں بھی بند رہیں گے'۔
ناگپور کے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے نامہ نگاروں سے ویڈیو گفتگو کے دوران کہا کہ 'کنٹینمنٹ زون سے باہر اس طرح کے اقدامات کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر میونسپل کمشنر سے بات کریں گے'۔
مونڈھے نے کہا کہ ناگپور شہر کو 'ریڈ' زون کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے جس کے پیش نظر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت کے تازہ حکم نامے کے مطابق لاک ڈاؤن مدت میں تین مئی سے اضافہ کر کے 17 مئی تک نافذ رہیں گا۔