اورنگ آباد: اورنگ آباد ضلع کے کنڑ شہر میں ایک فرنیچر کی دکان کے سامنے موبائل باکس میں آئی ای ڈی بم رکھنے کا معاملہ سامنے آیا جس کے بعد شہر میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا تھا، معاملے کے بعد پولیس نے اپنی کارروائی کی اور پولیس نے آئی ای ڈی بم جیسی چیز رکھنے والے شخص کو کنڑ سے گرفتار کرلیا ہے. یہ گرفتاری پچھلے 48 گھنٹے کے اندر اورنگ آباد دیہی کرائم برانچ اور کنڑ سٹی پولیس نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ Resolved the Case Aurangabad Gramin Police
اورنگ آباد دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوانیہ نے بتایا کہ رامیشور دنیشور موکاسے نے 9 جون کو کنڑ شہر کے ایک فرنیچر دکاندار کو پیسوں کے لین دین کے سلسلے میں سبق سکھانے کے لیے یہ ساری سازش رچی تھی. پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوانیہ نے بتایا کہ ملزم کنڑ نیو سوراج الیکٹریکل اور رودرا ریفریجریشن کی دکان میں میکینک کا کام کرتا تھا اور فرنیچر کے دکان مالک سے رقم کی لین دین کی وجہ سے رامیشور نے واردات کو انجام دیا۔