اردو

urdu

ETV Bharat / state

نتیش رانے کا استعفیٰ - نتیش رانے کا استعفیٰ

کانگریس کے رکن اسمبلی نتیش رانے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نتیش رانے نے اسمبلی کے اسپیکر ہری بھاؤ باگڑے کے ممبئی میں واقع دفتر میں جا کر اپنا استعفیٰ دیا۔

نتیش رانے کا استعفیٰ

By

Published : Oct 1, 2019, 11:45 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 8:08 PM IST

ہری بھاؤ باگڑے کے اورنگ آباد میں ہونے کی وجہ سے رانے نے اپنا استعفیٰ انہیں میل کر دیا ہے۔

ریاست کے سینیئر رہنما نارائن رانے کے بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے مدنظر بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے نتیش رانے کے ذریعے استعفیٰ دیے جانے کی خبریں گشت کر رہی ہیں حالانکہ انہوں نے استعفیٰ دینے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ واضح رہے کہ نتیش رانے، نارائن رانے کے بیٹے ہیں۔

ہری بھاؤ باگڑے نے بتایا کہ 'رانے نے اپنا استعفیٰ دینے سے پہلے فون کیا تھا۔ انہوں نے ممبئی کے دفتر میں استعفیٰ دینے کی بات کہی لیکن، میں اورنگ آباد میں ہوں اس لیے انہوں نے اپنا استعفیٰ مجھے میل کے ذریعے بھیجا ہے جسے میں نے قبول کر لیا ہے۔'

Last Updated : Oct 2, 2019, 8:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details