ممبئی: ممبئی کے پخموڈیہ اسٹریٹ سے متصل یعقوب اسٹریٹ کی زینبیہ منزل کے مکین کو ایس بی یو ٹی کی جانب سے دیا جانے والا کرایہ اب نہیں دیا جارہا ہے، جس سے متعلق ایس بی یوٹی کے ملازمین کا کہنا ہے کہ مکینوں کو مہاڈا کی جانب سے ممبئی سے متصل وکرولی علاقے میں ٹرانزٹ کیمپ دیا گیا ہے۔اس کے باوجود یہاں کے مکین کرایہ وصول کررہے ہیں۔ Cluster Redevelopment Scheme
کلسٹر ڈیولپمنٹ میں شامل عمارت کے مکین کرایہ نہ ملنے سے پریشان زینبیہ منزل کے مکین صادق پٹیل نے کہا کہ بلڈنگ کو ریڈولپمنٹ کرنے کے لیے ایس بی یو ٹی نے مالکانہ حق خرید لیا ہے ایس بی یو ٹی نے کلسٹر ڈیولپمنٹ کے لیے عمارت کو منہدم ک دیا اور مکینوں کو گزشتہ 4 برسوں سے کرایہ دے رہی ہے لیکن بلڈنگ کا جب وجود تھا اس دوران اس کی مرمت کرنے کے لیے تاج محمد امیر نام کے ٹھیکیدار نے اس کی مرمت کی ذمہ داری لی۔ Zainabia Manzil Residents Worried
بلڈنگ کے مرمت کے دوران ہی مہاڈا سے اس نے مکینوں کے نام پر ٹرانزٹ کیمپ میں گھر بھی دیئے۔ لیکن حیرانی اس بات کی ہے کہ مکین اور ایس بی یو ٹی بھی اس سے بے خبر تھی لیکن جیسے ہی یہ جانکاری اس بی یو ٹی کو ہوئی انہوں نے اس پر روک لگا دی۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ ایس بی یو ٹی ان سے یہ کہہ رہی ہے کہ مکینوں کو مہاڈا کی جانب سے این او سی لی جائے اور اس این او سی کو ایس بی یو ٹی میں جمع کریں اگر مہاڈا یہ کہتی ہے کہ مکینوں کو انہوں نے ٹرانزٹ کیمپ نہیں دیا تو مکینوں کو ایس بی یو ٹی کی جانب سے کرایہ جاری کیا جائے گا۔ ہم نے اس بارے میں ایس بی یو ٹی سے بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن اُنہوں نے کسی طرح کا جواب نہیں دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:Stop Work Notice Issued To SBUT Project بھنڈی بازار کے سیفی بُرہانی پروجیکٹ پر روک