اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ: سرکاری گھاٹی اسپتال کے رہائشی ڈاکٹروں کی ہڑتال - سرکاری اسپتال گھاٹی میں رہائشی ڈاکٹرز ہڑتال پر

مراٹھواڑہ کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال گھاٹی میں رہائشی ڈاکٹرز ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ ان رہائشی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پچھلے ڈھائی ماہ سے انہیں اسٹے فنڈ نہیں دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں ہڑتال کرنی پڑ رہی ہے۔

مراٹھاواڑہ: سرکاری گھاٹی اسپتال کے رہائشی ڈاکٹروں کی ہڑتال
مراٹھاواڑہ: سرکاری گھاٹی اسپتال کے رہائشی ڈاکٹروں کی ہڑتال

By

Published : Aug 23, 2020, 9:31 AM IST

گھاٹی اسپتال کے رہائشی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی 24 گھنٹے ساتوں دن کرتے ہیں لیکن آج صورتحال ایسی ہوگئی ہے کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں پیسے نہیں ہیں۔

مراٹھاواڑہ: سرکاری گھاٹی اسپتال کے رہائشی ڈاکٹروں کی ہڑتال

رہائشی ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ کچھ رہائشی ڈاکٹر ایسے بھی ہیں جن پر ان کا گھر منحصر ہے تو وہیں گھاٹی اسپتال کے 400 سے زائد رہائشی ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں۔

رہائشی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر کووڈ وارڈ کے رہائشی ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

سرکاری گھاٹی اسپتال کے رہائشی ڈاکٹروں کی ہڑتال

یہ بھی پڑھیں: تبلیغی جماعت کو قربانی کا بکرا بنایا گیا: ممبئی ہائیکورٹ کا تاثر

ان رہائشی ڈاکٹروں نے اسپتال کے ڈین کو گزشتہ 14 دن پہلے ہی اسٹے فنڈ کے بارے میں بتایا تھا جس کے بعد ڈین نے رہائشی ڈاکٹروں کو یقین دلایا تھا کہ جلد ہی ان کے اسٹے فنڈ کی رقم بینک ان کے اکاؤنٹ میں آ جائے گی لیکن اب تک اکاؤنٹ میں پیسے نہیں آئے ہیں۔

سرکاری گھاٹی اسپتال کے رہائشی ڈاکٹروں کی ہڑتال

رہائشی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے جب تک کہ اسٹے فنڈ نہیں مل جاتا، اگر کوئی ایمرجنسی آئے تو یہ ڈاکٹر ایمرجنسی میں کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details