ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے منگل کی دیر شب دواخانہ کے کارندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گروہ میں شامل چار دیگر مشتبہ کارکنان کی تلاش جاری ہے۔
توکو گنج تھانہ انچارج کملیش شرما کے مطابق اچل پورہ ضلع واقع بھنڈ کے رہنے والے انوپ کی شکایت پر ہسپتال کے فارمیسی کارکنان بھوپیندر شیلی وال کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کیا ہے۔ درخواست گزار انوپ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم ہسپتال کے شعبہ ادویات میں ملازمت کرتے تھے۔