مدرسہ دارالعلوم امام احمد رضا جہاں بچوں کی تعلیم تربیت ہوتی تھی اس وقت یہ ایک شاپنگ مال ایک بازار کے جیسا ہے، یہاں زندگی سے جڑی ہر وہ بنیادی اشیاء موجود ہے جس کی سیلاب زدگان کو ضرورت ہے۔
اس ریلیف سینٹر میں کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی تمام چیزیں موجود ہیں، جیسے گیس کا چولہا، برتن، مکسر، پنکھا، مرد و خواتین کے کپڑے سب کچھ دستیاب ہیں۔ جسے ضرورت مند بے جھجھک لے سکتے ہیں۔
آپ کو بتاتا چلوں کہ حال ہی میں کوکن خطے میں سیلاب کے سبب کوکن کے کئی علاقے تباہ ہوگئے ان میں چیپلون، مہاد، کھیڈ، داسگاؤں، راجے واڑی، مٹوان، السور، سنگامیشور تعلقہ وغیرہ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔