اردو

urdu

By

Published : Apr 30, 2020, 10:13 PM IST

ETV Bharat / state

ریلائنس کا منافع چوتھے سہ ماہی میں 37.2 فیصد کم

پٹرولیم، مواصلات اور ریٹیل سمیت مختلف شعبوں میں کاروبارکرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کا سنہ 2019-20 کی چوتھی سہ ماہی میں اصل فائدہ 37.2 فیصد کم ہو کر 6546 کروڑ روپے پرآگیا ہے جبکہ اس سے پہلے مالی برس کی یکساں مدت میں یہ 10427 کروڑ روپے تھا۔

reliance's profit down 37.2% in april
ریلائنس کا منافع چوتھے سہ ماہی میں 37.2 فیصد کم

کمپنی کے گروپ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ کے بعد آج جاری مالی نتائج کے مطابق مارچ میں اختتام سہ ماہی میں کمپنی کا اصل فائدہ ایکسپشن آئٹم کے بعد 6546 کروڑ روپے رہا۔ حالانکہ ایکسپشن آئٹم سے پہلے یہ منافع 10813 روپے رہا تھا جو سنہ 2018-19 کی آخری سہ ماہی کے 10427 کروڑ روپے کے مقابلے میں 3.7 فیصد زیادہ ہے۔

ریلائنس کا منافع چوتھے سہ ماہی میں 37.2 فیصد کم

کمپنی نے کہا ہے کہ اس سہ ماہی میں اس کی آمدنی 151209 روپے ہوئی جو اس سے پہلے مالی برس کے 155151 کروڑ روپے کے مقابلے میں 2.5 فیصد کم ہے۔

اس نے بتایا کہ مارچ میں اختتام مالی برس میں اس کی مجموعی آمدنی 659205 کروڑ روپے رہی جو اس سے پہلے مالی برس کے 625212 کروڑ روپے کے مقابلے میں 5.4 فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت میں کمپنی کا اصل منافع 39880 کروڑ روپے رہا جو اس سے پہلے مالی برس کے 39837 کروڑ روپے کے مقابلے میں معمولی 0.1 فیصد زیادہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details