ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے کماٹی پورا علاقے کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائےگا۔ حکومت کے ترقیاتی منصوبے میں کماٹی پورا کا نام سر فہرست ہے۔
مقامی رکن اسمبلی امین پٹیل نے بتایا کہ 'اس علاقے کا جائزہ لیا جا چکا ہے لیکن کورونا وباء کے سبب علاقے کو از سر نو تعمیر کرنے کے منصوبہ کی رفتار سست ضرور ہوئی ہے لیکن جلد ہی اس علاقے کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائےگا۔ فی الحال 80 اسکوائر فٹ کے جو کھولیں ہیں، انہیں فلیٹ میں تبدیل کیا جائےگا۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں طبی سہولیات، تعلیمی مراکز نئے سرے سے تعمیر کئے جائیں گے۔