اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: ری ڈیولپمنٹ کے لیے عوام کی منتقلی سب سے بڑا مسئلہ - ان بلڈنگ کے اصل مکینوں کا کوئی پتہ نہیں ہے

مہاراشٹر کے جنوبی ممبئی کا نام آتے ہی مخدوش عمارتوں اور فلک بوس عمارتوں، تنگ گلیوں کا تصور ذہن میں گونجنے لگتا ہے۔ حکومت نے ان علاقوں کو از سر نو تعمیر کرنے کا پلان بنایا ہے۔ لیکن پلان کو حقیقت میں بدلنے میں طویل عرصہ لگ جائے گا کیونکہ حکومت کے سامنے جنوبی ممبئی کی عوام کی منتقلی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

redevelopment break due to relocation in mumbai maharashtra
منتقلی کے سبب ریڈیولپمنٹ پر بریک

By

Published : Oct 2, 2020, 6:30 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں صرف حکومت ہی نہیں بلکہ مقامی بلڈر اور ڈیولپر کے سامنے بھی یہ سب سے تشویشناک سوال ہے اور اسی سوال اور مسئلے کے بیچ جنوبی ممبئی کے متوسط طبقے کی زندگی اور ترقی پر بریک لگ چکا ہے۔

منتقلی کے سبب ریڈیولپمنٹ پر بریک

مکینوں کو منتقل کرنے کے لیے حکومت نے ممبئی کے سائن علاقے میں ٹرانزٹ کیمپ بنائے تاکہ از سر نو تعمیر بلڈنگوں کے مکینوں کو یہاں منتقل کیا جائے۔ لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان بلڈنگ کے اصل مکینوں کا کوئی پتہ نہیں ہے۔

بلڈروں نے اس جگہ کو بھی کرایہ پر دے رکھا ہے۔ یہاں کے مکین اصل مکین نہیں ہیں۔ بلڈروں اور بلڈنگ کے مالکین نے یہ سب ٹرانزٹ کیمپ مہاڈا سے بلڈنگ کے مکینوں کے لیے لیا ہے لیکن اسے کرایہ پر دے رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ جگہیں اب خالی نہیں ہو سکتیں۔

منتقلی کے سبب ریڈیولپمنٹ پر بریک

یہ عمارت بھی جنوبی ممبئی کی ہی صابرہ منزل نام کی ایک بلڈنگ کے بدلے میں مہاڈا نے مکینوں کے لیے بطور ٹرانزٹ کیمپ دیا ہے۔ لیکن یہاں اس بلڈنگ کے اصل مکینوں کے دینے کے بجائے بلڈنگ کے مالکان نے اسے کرایہ پر دے رکھا ہے۔

کم و بیش ہر بلڈنگ کا یہی حال ہے۔ اسی وجہ سے اصل مکینوں کو مہاڈا یا دوسرے ڈیولپمنٹ کرنے والے لوگ ممبئی کے مکینوں کو ممبئی سے دور ٹرانزٹ کیمپ میں رہنے کا انتظام کر رہی ہیں اور مکین اپنا سب کچھ چھوڑ کر ممبئی سے دور نہیں جانا چاہتے۔ کیونکہ کاروبار اسکول اور دوسری بنیادی ضرورتیں اسی ممبئی میں ہیں جو ٹرانزٹ کیمپ میں جانے کے بعد ان کی پہنچ سے دور چلی جائیں گی۔ یہی سوچ جنوبی ممبئی کی عوام کی ترقی میں روڈا اٹکا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details