اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں ملازمین کے تقررات کا آغاز - Maharashtra State Waqf Board

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں کئی اسامیاں خالی تھی جن کو پُر کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ حکومت کی جانب سے وقف بورڈ میں تقررات کے کاروائی کو منظوری دے دی گئی ہے۔

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں ملازمین کے تقررات کا آغاز
مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں ملازمین کے تقررات کا آغاز

By

Published : Aug 8, 2023, 8:56 AM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں آخر کار ملازمین کے تقررات کی کاروائی کو ہری جھنڈی مل گئی ہے ریاستی حکومت کی جانب سے گذشتہ سال جملہ 169 نشستوں کی تکمیل کی منظوری دی گئی جس کے پہلے مرحلہ میں 60 نشستوں کو بھرنے کی کاروائی شروع کر دی گئی ہے پانچ اگست سے چار ستمبر 2023 کے درمیان حکومت کے اقلیتی محکمہ اور وقف بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دی کی جاسکتی ہے۔ جملہ 60 نشستوں کی بھرتی کے بارے میں اشتہار جاری کر دیا گیا جبکہ اس کی وجہ سے وقف بورڈ کے کام کاج میں تیزی اور بہتری آئے گی۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس طرح کے تاثرات کا اظہار مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر معین تاشیلدار نے کیا ہے۔

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں ملازمین کے تقررات کا آغاز

واضح رہے کہ طویل عرصہ سے وقف بورڈ میں بھرتی شروع ہونے کی باتیں کی جارہی تھی اور ماہ جولائی میں اورنگ آباد میں منعقدہ میٹنگ میں اس کو منظوری دی گئی تھی۔ نیز بھرتی کا اشتہار جاری کر دیئے جانے کی صراحت کی گئی تھی لیکن کچھ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے اشتہار کے اجراء میں تاخیر ہوئی۔ غور طلب ہے کہ وقف بورڈ میں ملازمین کی کمی کے سبب دفتری کام کاج میں شدید مشکلات در پیش تھیں۔ مراٹھواڑہ وقف بورڈ میں کام کرنے والے ملازمین پر ہی پوری مہاراشٹر ریاست کا بوجھ تھا۔ فی الحال روزانہ اجرت پر کچھ ملازمین کی بدولت کام کو جیسے تیسے چلایا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں: مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں جلد ہی ساٹھ آسامیاں بھری جائیں گی

ریاستی حکومت کی جانب سے گذشتہ سال جملہ 169 نشتوں کی تکمیل کی منظوری دی گئی تھی ۔ جس کے پہلے مرحلہ میں 60 نشستوں کو بھرنے کی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس میں 25 ضلع وقف آفیسر سپرنٹنڈنٹ، 31 جونیئر کلرک، ایک ٹائپسٹ، ایک قانونی مشیر 20 قانونی معاون اور ایک جونیئر انجینئر کی نشستیں پُر کی جائیں گی۔ پانچ اگست سے چار ستمبر 2023 کے درمیان حکومت کے اقلیتی محکمہ اور وقف بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دہی کی جاسکتی ہے۔ امیدوار کی عمر کی حد 38 سال مقرر ہے۔ ساتھ ہی بھرتی کے لئے آن لائن امتحان ضلع وقف بورڈ کے مقرر کردہ دفتر میں لیا جائے گا۔ سبھی عہدوں کے لئے ریزرویشن نافذ نہیں رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details