مراٹھواڑہ علاقے کے آٹھ اضلاع میں منگل کی رات تک کورونا وائرس جیسے مہلک وائرس سے 768 مریضوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 21265 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
مراٹھواڑہ میں کورونا سے ایک دن میں سب سے زائد 25 افراد کی موت - مہاراشٹر
مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے ایک دن میں سب سے زیادہ 25 مریضوں کی موت ہوگئی اور کم از کم 549 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔
image
اعداد و شمار کے مطابق ضلع ناندیڑ میں سب سے زیادہ 130 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10 مریضوں کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 9 اموات اور 117 کیسز، جالنہ میں 74 کیسز اور ایک موت ، لاتور میں 81 کیسز اور ایک کی موت ، عثمان آباد میں 66 کیسز اور ایک کی موت ، پربھنی میں 30 کیسز اور ایک کی موت ، بیڑ میں 37 کیسز اور دو کی موت اور ضلع ہنگولی میں 10 کیسز درج کیے گئے ہیں۔