اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈیجیٹل قرض بازار کے لیے نیا قانون بنانے کی سفارش - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

گروپ نے ڈیجیٹل قرضے کے کاروبار میں الگوریتھم پہلوؤں کا ریکارڈ رکھنے، ڈیجیٹل قرض دینے کی سہولیات دینے والی اکائیوں کے لیے سالانہ شرح سود جیسی معلومات کو واضح اور معیاری شکل میں شائع کرنے، موبائل پر بن بلائے تجارتی کالز اور پیغامات کوروکنے کے لئے ایس آر او کے تجویز کردہ ضابطہ اخلاق کو نافذ کئےجانے کی سفارش کی ہے۔

UNI News
UNI News

By

Published : Nov 19, 2021, 7:37 AM IST

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ایک ورکنگ گروپ نے آن لائن قرض دینے والے ڈیجیٹل/موبائل ایپس کی تصدیق کے لیے ایک نوڈل ایجنسی کے قیام اور اس کام سے منسلک اکائیوں کو ایک سیلف ریگولیٹنگ آرگنائزیشن (ایس آر او) کے قیام کی سفارش کی ہے۔

آئی بی آئی کے ورکنگ گروپ نے ڈیجیٹل قرض کے کاروبار میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ایک نیا قانون بنانے کی سفارش بھی کی ہے۔

گروپ نے ایسے پلیٹ فارمز پر کسٹمر ڈیٹا کو لنک کرنے کے لیے صارفین کی پیشگی رضامندی لینے اور پورا ڈیٹا ہندوستان میں نصب سرورز پر محفوظ کرنے کی سفارش کی ہے۔

آر بی آئی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور موبائل ایپس پر قرض دینے کے کاروبار میں تیزی کے درمیان صارفین کے مفادات کے تحفظ اور کاروبار کو ہموار طریقے سے چلانے سے متعلق تجاویز دینے کے لئے اس ٹاسک گروپ کی 13 جنوری کو تشکیل کی تھی۔ آر بی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جینت کمار داس کی سربراہی میں اس گروپ نے بارہ نکاتی سفارشات پیش کی ہیں۔ اس رپورٹ میں ڈیجیٹل قرض کاروباری ماحول کے صارفین کے لئے محفوظ بنانے کے ساتھ کمپنیوں کو اختراع کرنے کی ترغیب دینے پر زور دیا گیا

آر بی آئی کی جمعرات کو جاری ایک ریلیز کے مطابق، گروپ نے ’ آن لائن لون ایپ کی تصدیق کے لیےسبھی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت سے ایک نوڈل ایجنسی تشکیل دینے کی سفارش کی ہے‘‘۔


گروپ نے ایسے فورمز کے لیے سیلف ریگولیٹنگ آرگنائزیشن (اے آر او) کی بھی سفارش کی ہے۔ ورکنگ گروپ نے غیر قانونی ڈیجیٹل قرضوں کے کاروبار کو روکنے کے لیے علیحدہ قانون بنانے کی بھی سفارش کی ہے۔
ان سفارشات میں، صارفین سے ان کی رضامندی کے بعد ہی ان کا ڈیٹا جوڑنے اور سبھی ڈیٹا ہندوستان میں رکھنے کے اصول نافذ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:


گروپ نے ڈیجیٹل قرضے کے کاروبار میں الگوریتھم پہلوؤں کا ریکارڈ رکھنے، ڈیجیٹل قرض دینے کی سہولیات دینے والی اکائیوں کے لیے سالانہ شرح سود جیسی معلومات کو واضح اور معیاری شکل میں شائع کرنے، موبائل پر بن بلائے تجارتی کالز اور پیغامات کوروکنے کے لئے ایس آر او کے تجویز کردہ ضابطہ اخلاق کو نافذ کئےجانے، ایس آر او کی طرف سے خدمات فراہم کرنے والوں کی منفی فہرست بنانے اور قرض کی وصولی کے لیے ایس آر او کے ذریعے ایک معیاری ضابطہ اخلاق وضع کرنے کے انتظام کی سفارش کی ہے۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details