شیوسینا رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت نے آسام کے بوہاٹی میں ڈیرا ڈالے ہوئے باغی ارکان اسمبلی پر طنز کیا اور کہا کہ انہیں دیر سویر ممبئی لوٹنا ہی ہوگا۔
Maharashtra Political Crisis: باغی ارکان اسمبلی کو ممبئی لوٹنا ہی ہوگا، راؤت
شیوسینا کی نااہلیت کی عرضی پر 16 باغی ارکان اسمبلی کو نوٹس دینے والے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مسٹر راؤت نے ٹویٹ کیا،’’ارکان اسمبلی گوہاٹی میں لمبے وقت تک نہیں رہ پائیں گے اور انہیں ممبئی کی چوپاٹی لوٹنا ہوگا۔‘‘ Statement by Shiv Sena Leader Sanjay Rawat
Statement by Shiv Sena Leader Sanjay Rawat
شیوسینا کی نااہلیت کی عرضی پر 16 باغی ارکان اسمبلی کو نوٹس دینے والے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مسٹر راؤت نے ٹویٹ کیا،’’ارکان اسمبلی گوہاٹی میں لمبے وقت تک نہیں رہ پائیں گے اور انہیں ممبئی کی چوپاٹی لوٹنا ہوگا۔‘‘
اس دوران شیوسینا کے باغی رہنما ایکناتھ شندے نے 40 سے زیادہ ارکان اسمبلی کا ایک بڑا گروپ بنا لیا ہے۔ ان کی بغاوت سے ریاست میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت کےلئے خطر ے کے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ وہیں برسراقتدار شیو سینا کانگریس این سی پی نے ان سبھی واقعات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے شامل ہونے کا الزام لگایا ہے۔
یواین آئی۔