اورنگ آباد:مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع ریڈ اینڈ لیڈ فاونڈیشن نے اورنگ آباد اور اس کے اطراف کے علاقوں کے بچوں میں تعلیمی بیداری کے لئے ایک خاص مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہم کے تحت فاونڈیشن کی جانب سے غریب بچوں اور بچیوں کے درمیان کتابیں تقسم کی جائے گی تاکہ ان میں پڑھائی لکھائی کولےکر دلچسپی پیدا ہوسکے۔ Read And Lead Foundation Planning TO Distribute Books Among Needy Students
گاؤں دیہاتوں کے اسکولی طلبا وطالبات میں پڑھائی کا جوش وجذبہ کچھ زیادہ ہی ہوتا ہے۔ یہ مشاہدہ اس وقت سامنے آیا جب ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن نے اورنگ آباد کے مضافاتی گاؤں ساتارہ دیولائی کے سرکاری اردو اسکول میں بچوں کے درمیان مفت کتابیں تقسیم کی۔ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی کا کہنا ہے کہ گاؤں دیہاتوں میں بچوں میں تعلیم کی دلچسپی زیادہ ہوتی ہے، وہ کتابوں کے لئے بے چین نظر آئیں، اس لئے اب فاؤنڈیشن نے گاؤں دیہاتوں میں تعلیمی بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان ہاتھوں تک کتابیں پہنچ سکے جو کتابوں کے مستحق ہیں ۔