ممبئی:ملک کی دوسری ریاستوں کی مہاراشٹر کے ممبئی سمیت تمام اضلاع میں بابری مسجد کی 31 ویں پرسی کے موقع پر مختلف احتجاجی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اسی سلسلے کیں بابری مسجد کی شہادت کو لیکر آج ممبئی کے بھینڈی بازار میں رضا اکیڈمی کے کارکنان نے اذان کا اہتمام کیا ہے۔
اس موقع پر رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے کہا کہ ہم ہر برس بابری مسجد کی شہادت کو لیکر اسی طرح سے اذان دیکر دعائیں مانگتے ہیں کیونکہ بابری مسجد جہاں ہے وہیں رہیگی اسکا کوئی بدل نہیں۔۔اسکے لیے فتوے بھی دیئے جاچکے ہیں۔
رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت کو 31 برس مکمل ہو چکے ہیں ہم ہر برس اس موقع پر بابری مسجد اور اُن شہداء کو یاد کرتے ہیں جو اس فساد کی زد میں آگئے تھے۔