رضا اکیڈمی کے ذمہ داروں میں شامل مولانا خلیل نوری نے کہا کہ ریاستی وزیر نے کہاكہ ہم یعنی مسلمان وندے ماترم نہیں کہہ سکتے۔ ہم اس کے خلاف ہیں۔ ہم صرف ایک خدا کی عبادت کرتے ہیں زمین پر سجدہ تو کرتے ہیں لیکن زمین کی پوجا نہیں کرتے ہیں۔۔وندے ماترم کا مطلب ہے کہ اے ماں ہم تیری پرستش کرتے ہیں۔ تیری عبادت کرتے ہیں یہ ہمارے یہاں شرک ہے ہم یہ نہیں كہہ سکتے۔ Raza Academy Oppose Wande Matram Issue
آپ کو بتادیں کہ مہاراشٹر کے ادبی ثقافتی معاملوں کے وزیر سدیھر منگٹیوار نے حال ہی میں کہا تھاکہ ریاستی حکومت کے ملازمین اور افسران فون پر بات کرنے سے پہلے وندے ماترم کہیں۔ لیکن معاملہ جب طول پکڑا اور اپوزیشن نے اس معاملے میں انھیں گھیرنا شروع کیا تو انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیاتھا۔ اس سلسلے میں ان كا كہنا تھا كہ ایساانہوںنے صرف اس لئے کہا کہ اس سے راشٹرواڈ کو مضبوط بنانے والے ایسے الفاظ کا استعمال کرنا چاہئے لیکن یہ ضروری نہیں قرار دیا گیا۔ اس سلسلے میں ریاستی وزیرسدیھر منگٹیوارسے سوال کیا گیا تھا کہ وندے ماترم سب کےلئے ضروری ہے تو انہوں نے کہا کسی کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں ہے۔ اس لئے سرکاری ملازمین کے ساتھ بھی کسی طرح کی زور زبردستی نہ کی جائے۔