رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے کہا کہ ہم ان دو کمپنیوں کو کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہم یہ امید کرتے ہیں کہ ان کمپنیوں کے ذریعے بنائی گئی ویکسین میں کسی ایسی اشیاء کا استعمال نہیں کیا گیا ہو گا، جو مسلمانوں کے لیے لیے حرام قرار دی گئی ہو۔
اس سے پہلے ویکسین کو لے کر کر رضا اکیڈمی نے نے یہ اعتراض جتایا تھا اور کہا تھا کہ اس میں سور کی چربی کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ مسلمانوں کے لیے حرام ہے۔