اردو

urdu

ETV Bharat / state

راشٹریہ مسلم مورچہ کی ریاستی میٹنگ - بہوجن کرانتی مورچہ

دستور کے تحفظ، امن و اتحّاد، اقلیتوں اور سماج کے پسماندہ طبقوں کو انصاف دلانے کے لیے ملک کے ہر شعبے اور علاقے میں بہوجن کرانتی مورچہ، بامسیف اور راشٹریہ مسلم مورچہ مسلسل کوشش کر رہا ہے۔

راشٹریہ مسلم مورچہ کی ریاستی میٹنگ
راشٹریہ مسلم مورچہ کی ریاستی میٹنگ

By

Published : Nov 15, 2020, 11:37 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں حبیب لانس میں ریاستی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، راشٹریہ مسلم مورچہ کے قومی صدر مولانا عبدالحمید ازہری، ریاستی صدر شیخ سلیم، ناسک ضلع صدر یوسف الیاس، شمالی مہاراشٹر کے سکریٹری جاوید انور و دیگر اضلاع، شہروں کے ذمہ داران کی موجودگی میں راشٹریہ مسلم مورچہ کے عزائم، مقاصد پر مفصل تبادلۂ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ میٹنگ میں موجود حاضرین سے مشورے بھی حاصل کیے گئے، اس کے ساتھ ہی راشٹریہ مسلم مورچہ کی ریاستی میٹنگ میں عہدوں کی تقسیم کی گئی۔

راشٹریہ مسلم مورچہ کی ریاستی میٹنگ راشٹریہ مسلم مورچہ کی ریاستی میٹنگ

اس موقع پر مالیگاؤں شہر کی صدارت کے لیے اکبر سیٹھ اشرفی، نائب صدر کیلئے محمد عارف نوری اور ریاستی باڈی کیلئے نورالعین صابری و ڈاکٹر ریاض احمد خان کو منتخب کیا گیا، سانگلی ضلع سے آئے ہوئے عالم مولانا محمد رفیق کو آل انڈیا کمیٹی میں شامل کیا گیا، سنی اشرف اکیڈمی کے صدر الحاج اطہر حسین اشرفی، مدرسہ تجوید القرآن کے چیئرمین مولانا محمد ایوب قاسمی، جماعت اسلامی کے مولانا فیروز اعظمی، عبدالعظیم فلاحی، کل جماعتی تنظیم کے مولانا سراج احمد قاسمی، مولانا جمال عارف ندوی، خانقاہ چشتیہ الیاسیہ کے صوفی رمضان، سنی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد عطر والے، خانقاہ شمس الاولیاء کے صوفی مختار شمشی، محترمہ ایڈوکیٹ سجاتا منوہر، راہل انگڑے، مہالے، سنجے شیروڑے وغیرہ اسٹیج پر موجود رہے۔

اس کے علاوہ بیشتر تنظیموں اور اداروں کی جانب سے راشٹریہ مسلم مورچہ کے پروگراموں کے لیے تائید و حمایت کا اعلان کیا گیا، اس موقع پر علمائے کرام، معززین شہر، سیاسی وسماجی تنظیموں اداروں کے ذمہ داران کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی افراد موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details