اردو

urdu

ETV Bharat / state

رشمی ٹھاکرے کا باڈی گارڈ بھی کورونا سے متاثر - Corona virus

عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اسی ضمن میں رشمی ٹھاکرے کے سکیورٹی گارڈ بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

رشمی ٹھاکرے کا باڈی گارڈ بھی کرونا سے متاثر ہوا
رشمی ٹھاکرے کا باڈی گارڈ بھی کرونا سے متاثر ہوا

By

Published : Jul 25, 2020, 10:08 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے، کچھ دن پہلے ریاست کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے تیجس کے دو سکیورٹی گارڈ کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ اب رشمی ٹھاکرے کے سکیورٹی گارڈ بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

سکیورٹی گارڈ کی کووڈ-19 کی دو دن قبل جانچ کی گئی تھی جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

واضح رہے کہ جو بھی ان دونوں سکیورٹی گارڈز کے رابطہ میں آیا تھا ان سے بھی تفتیش کی جارہی ہے، اس سے قبل ماتوشری کے احاطے میں کچھ پولیس اہلکار کورونا سے متاثر تھے۔

قابل ذکر ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے پچھلے کچھ مہینوں سے خود ہی گاڑی چلارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details