مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی اہلیہ رشمی ٹھاکرے کو اتوار کے روز 'سامنا' گروپ کا نیا ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ پروبھودھن پرکاشن کے زیرانتظام اس گروپ میں بنیادی طور پر روزنامہ 'سامنا' اور 'دوپہر کا سامنا' ہے، جنہیں شیوسینا کا آفیشیل پبلشر مانا گیا ہے۔ اس کی شروعات بالا صاحب ٹھاکرے نے کی تھی۔
گروپ پبلشر راجندر ایم بھاگوت کے ذریعے سبھاش آر دیسائی اور لیلا دھر بی ڈی و دیگر ٹرسٹیوں کے نام کے ساتھ اتوار کے روز رشمی ٹھاکرے کو ایڈیٹر بنائے جانے کا اعلان اخباروں میں کیا گیا۔