مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے نے کہا ہے کہ دہلی میں جو کسان احتجاج چل رہا ہے۔ اس کے پیچھے چین اور پاکستان کا ہاتھ ہے۔ کسانوں کو اس بارے میں سوچنا چاہیے۔
راؤصاحب دانوے نے کہا کہ کسانوں کے احتجاج کے پیچھے چین اور پاکستان کا ہاتھ ہے۔ انہی ممالک نے سی اے اے کے نام پر مسلمانوں کو بھڑکایا تھا۔ لیکن ایک بھی مسلمان دوسرے ممالک نہیں گیا۔ اور یہ لوگ اپنے مقصد میں ناکام ہوگئے۔ پھر اب یہ کسانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔اس سے متعلق کسانوں کو سوچنا چاہیے ۔