ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے سربراہ اٹھاولے نے ریاست کی ممبئی۔ایسٹ پارلیمانی حلقے سے الیکشن لڑنے کی بات کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس بات کی جانکاری بی جے پی کو دے دی تھی۔لیکن بی جے پی کی طرف سے اس بارے میں کوئی تشفی بخش جواب نہیں ملا ہے۔
اس پارلیمانی حلقےکو لیکر شیو سینا اور بی جے پی کے درمیان تنازع چل رہا ہے۔میں اس سیٹ سے الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہوں۔بی جے پی نے اس سیٹ سے پونم مہاجن کو ٹکٹ دیاہے۔
اٹھاولے نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی اپنے کھاتے کی سیٹ دیتی ہے تو اسے ریاست کے دلتوں کے ووٹ ملیں گے۔
اس سے پہلے اٹھاولے بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان اتحاد ہوجانے سے ناراض ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنی ناراضگی عوامی طور سے ظاہر کی تھی۔
اترپردیش میں پرینکا گاندھی کے انتخابات میں اترنے کے بارے اٹھاولے کا کہنا ہے کہ پرینکا کے آنے سے ایس پی۔بی ایس پی کے ووٹ کانگریس کے کھاتےمیں چلے جائیں گے۔ اس سے بی جے پی کو ریاست میں فائدہ ملے گا۔