سوشل میڈیا پر گشت کرنے والا یہ ویڈیو اورنگ آباد کے عثمان پورہ علاقے کا ہے۔ عثمان پورہ ،قدیم شہر کا تاریخی علاقہ ہے۔ اس بستی کی ایک ہی سڑک پر تین عبادت گاہیں ہیں جن میں رام مندر ، مسجد اور گرودوارہ شامل ہیں۔ رام نومی جلوس رات کے وقت جب عثمان پورہ میں داخل ہوا اور مسجد کے قریب پہنچا تو جلوس کے ذمہ داروں نے اعلان کیا کہ مسجد میں چونکہ نماز ادا کی جارہی ہے، اس لیے ڈی جے دو منٹ کے لیے بند کیا جارہا ہے مسجد کو پار کرنے کے بعد ڈی جے دوبارہ شروع کردیا جائیگا ، رام بھکتوں نے بھی اس اعلان کا احترام کیا اور جلوس مسجد کے قریب سے آگے بڑھ گیا، ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے جلوس کے ذمہ داروں سے بات کی تو ان کا ردعمل کچھ یوں تھا۔
اورنگ آباد شہر کی قدیم بستیوں میں عثمان پورہ کا شمار ہوتا ہے ، اس بستی میں ہندو مسلم اور سکھ بھائیوں کی ملی جلی آبادی ہے،یہاں باہمی میل ملاپ کی ایک قدیم روایت چلی آرہی ہے ، یہاں کے مسلمانوں کا کہنا ہیکہ عثمان پورہ کے لوگوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے احترام کو ترجیح دی ہے جس کا نتیجہ یہ ہیکہ سنگین حالات میں بھی عثمان پورہ نے باہمی رواداری کی مثال پیش کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: