سنجئے سنگھ ممبئی کے پریس کلب میں ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے تھے جہاں انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے خصوصی نمائندے سے بات چیت میں کہا کہ 'دہلی میں عام آدمی پارٹی کی فتح ملک کی سیاست اور جمہوریت کے لیے ایک مثبت علامت ہے کہ اب لوگ کام کے نام پر ووٹ دینے لگے ہیں اور پارٹی کی یہ کوشش ہوگی کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی اسی طرح کی سیاست کا آغاز ہو'۔
سنجئے سنگھ نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ' شاہین باغ کا معاملہ بی جے پی خود حل نہیں کرنا چاہتی ہے کیونکہ موجودہ حکومت اپنی تمام ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے سی اے اے جیسا قانون لائی ہے اور یہ قانون ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے بنائے ہوئے آئین کے خلاف ہے۔'