اردو

urdu

ETV Bharat / state

خواتین کی بچہ دانی نکالنے کا معاملہ راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا - BJP

ریاست مہاراشٹر کے ویڈ ضلع میں گنا کے کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین مزدوروں کی بچہ دانی نکالنے کا معاملہ راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا اور اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنے اپیل کی گئی۔

خواتین کی بچہ دانی نکالنے کا معاملہ راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا

By

Published : Jul 19, 2019, 7:18 PM IST

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی وندنا چوہان نے وقفہ صفر کے دوران اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'خواتین اور بچوں کے تئیں تشدد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے اور نئے نئے طریقہ کا تشدد سامنے آ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ویڈ میں گنا کے کھیتوں میں کام کرنے والی مزدوروں کی بچہ دانی نکالنے کا معاملہ بھی روشنی میں آیا ہے جو نہایت سنگین معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 سے 30 برس کی عمر کی خواتین مزدوروں کے ساتھ اس طرح کے واقعات ہوئے ہیں جنہیں ٹھیکیداروں نے انجام دیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details