اردو

urdu

By

Published : Jun 26, 2021, 11:36 AM IST

ETV Bharat / state

رتنا گیری: راجدھانی ایکسپریس پٹری سے اتری

دہلی سے گوا جانے والی راجدھانی ایکسپریس ہفتہ کی صبح رتناگیری (مہاراشٹر) کے قریب کاربوڈے ٹنل میں پٹری سے اتر گئی۔ تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ کوکن ریلوے کی ٹیم موقع پر پہنچ کر ٹریک کو ہموار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

رتنا گری راجدھانی ایکسپریس پٹری سے اتری
رتنا گری راجدھانی ایکسپریس پٹری سے اتری

قومی دارالحکومت دہلی کے حضرت نظام الدین سے گوا کے مڈگاؤں جانے والی راجدھانی ایکسپریس ہفتے کے روز علی الصبح مہاراشٹر ضلع کے رتناگیری کے قریب ایک ٹنل میں پٹری سے اتر گئی۔ ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی۔

اس ٹریک پر ٹرینوں کا آپریشن کرنے والے ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ ٹرین جس کا نمبر 02414 مڈگاؤں جارہی تھی، جب وہ صبح 4 بج کر 45 منٹ پر ممبئی سے 325 کلومیٹر دور واقع کربوڈے ٹنل پہنچتے ہی پٹری سے اتر گئی۔

رتنا گری راجدھانی ایکسپریس پٹری سے اتری

انہوں نے بتایا کہ ٹریک پر ایک بڑا پتھر گر گیا تھا جس کی وجہ سے ٹرین پٹری سے اتر گئی۔

عہدیدار نے بتایا کہ کوکن ریلوے کے رتناگیری علاقے میں اوکشی اور بھوکے اسٹیشن میں واقع کربوڈے ٹنل میں راجدھانی ایکسپریس کے لوکوموٹو کا اگلا پہیہ پٹری سے اتر گئی۔

انہوں نے کہا 'ریلوے مینٹیننس وہیکل (آر ایم وی) حادثے کی جگہ پر پہنچ گئی ہے اور ایکسیڈنٹ ریلیف میڈیکل وین (اے آر ایم وی) ٹرین کو واپس پٹری پر لانے کے لیے سامان لے کر رتناگیری سے روانہ ہوگئی ہے۔ تو وہیں لائن کو صاف کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انل دیشمکھ کی رہائش گاہ پر ای ڈی کا چھاپہ

واضح رہے کہ کوکن ریلوے ممبئی (مہاراشٹر) کے قریب روہا اور منگلور (کرناٹک) کے قریب ٹھوکور کے درمیان 756 کلومیٹر طویل راستے پر ریل آپریشن کی ذمہ داری کوکن ریلوے سنبھالتی ہے۔ یہ راستہ تین ریاستوں - مہاراشٹر، گوا اور کرناٹک میں پھیلا ہوا ہے اور اس راستے میں کئی ندیوں، وادیوں اور پہاڑ آتا ہے جس کی وجہ سے یہ خطرناک علاقوں میں سے ایک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details