مہاراشٹر میں کانگریس کمیٹی نے گورنر ہاوس کے باہر پرزور احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
مظاہرے میں کانگریس کے اعلی رہنما بھی شامل تھے، راجستھان میں سیاسی بحران کے پیش نظر کانگریس کی جانب سے یہ احتجاج کیا گیا۔
مہاراشٹر میں گورنر ہاوس کے باہر احتجاج اس احتجاجی مظاہرے میں کانگریس رہنماوں نے جمہوریت بچاؤ کے پلیکارڈس ہاتھوں میں لیے ہوئے تھے، اس دوران لوگوں نے بی جے پی کی جم کر مخالفت کی اور کہا کہ بی جے پی اقتدار کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
وہیں مہارشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کو چیلنج کیا ہے کہ ریاست میں حکومت گرا کر دکھائیں۔
یہ بھی پڑھیے
خصوصی رپورٹ: ڈیجیٹل ایجوکیشن خواب یا حقیقت
راجستھان گذشتہ دنوں سے مسلسل سیاسی بحران کا شکار ہے، ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کے درمیان سیاسی گہما گہمی جاری ہے، اس درمیان سچن پائلٹ کو نائب وزیر اعلی کی کرسی سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔