راج ٹھاکرے نے کہا کہ 'ملک ہر شعبے میں مندی کا شکار ہے لیکن وزیر داخلہ امت شاہ نے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے این آر سی اور سی اے اے جیسے متنازع قانون لاکر عوام کی توجہ منتشر کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'این آر سی اور سی اے اے پارلیمنٹ سے پاس ہونے کے بعد گزشتہ کچھ روز سے ہر ریاست میں ماحول کشیدہ ہیں اور جگہ جگہ مظاہرے ہو رہے ہیں۔
راج ٹھاکرے نے مزید کہا کہ 'این آر سی اور سی اے اے جیسا کوئی نیا قانون بنانے کی ضرورت ہی نہیں ہے، پہلے سے ہی موجود قوانین بھارت میں کسی غیر قانونی درانداز کو روکنے کے لیے کافی ہیں، انہوں نے ان سیاسی رہنماؤں پر بھی تنقید کی جو مذہب اور ذات کی سیاست کرتے ہیں۔
راج ٹھاکرے نے کہا کہ 'بھارتی مسلمانوں کو اس تعلق سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان جیسے ممالک سے آئے ہوئے مسلمانوں کو فوراً ملک چھوڑ دینا چاہیے۔