ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر ریاستی حکومت سے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے لیے کہا اور 'مسجدوں کے سامنے لاؤڈ اسپیکر لگانے اور ہنومان چالیسا بجانے' کا انتباہ دیا۔ پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے راج ٹھاکرے نے کہا کہ 'میں نماز کے خلاف نہیں ہوں، آپ اپنے گھر میں نماز پڑھ سکتے ہیں لیکن حکومت کو مسجد کے لاؤڈ اسپیکرز کو ہٹانے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔ میں ابھی انتباہ کر رہا ہوں، لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیں ورنہ مساجد کے سامنے لاؤڈ اسپیکر لگا ہنومان چالیسا چلائیں گے۔ Raj Thackeray statement against Muslims
راج ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ ممبئی میں مسلم علاقوں کے مدارس پر چھاپے ماریں کیوںکہ وہاں رہنے والے لوگ پاکستان حامی' ہیں۔ ٹھاکرے نے کہا کہ 'میں پی ایم مودی سے مسلمانوں کی جھونپڑیوں پر مدرسوں پر چھاپہ مارنے کی اپیل کرتا ہوں۔ پاکستانی حامی ان جھونپڑیوں میں مقیم ہیں۔ ممبئی پولیس جانتی ہے کہ وہاں کیا ہو رہا ہے، ہمارے ایم ایل اے انہیں ووٹ بینک کے لیے استعمال کر رہے ہیں، ایسے لوگوں کے پاس آدھار کارڈ تک نہیں ہے لیکن ایم ایل اے انہیں بنوادیتے ہیں۔