عام انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کا جادو سر چڑھ کر بولا اور بی جے پی نے اپنے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر تاریخ رقم کردی ہے۔ اور امید کی جارہی ہے کہ بی جے پی اکثریت کے اعدادوشمار کو پار کرجائے گی۔
عام انتخابات میں بہترین نتائج کے بعد بی جے پی کے خیمے میں جشن کا ماحول ہے۔
مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ٹویٹ کر کے صرف ایک لفظ میں اپنا رد عمل پیش کیا ہے۔ راج ٹھاکرے نے ٹویٹ کیا کہ 'پُر اسرار'
انتخابات کے نتائج پر راج ٹھاکرے کا رد عمل واضح رہے کہ مہاراشٹر میں راج ٹھاکرے نے ایک بھی سیٹ پر اپنا امیدوار نہیں اتارا تھا لیکن انہوں نے عوامی جلسوں کے ذریعے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ پر سخت نکتہ چینی کی اور اس جوڑی کو اقتدار سے دور رکھنے کی اپیل کی تھی۔