رحمانیہ کالونی میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے خلاف باشندوں کا احتجاج اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے مسلم اکثریتی علاقے رحمانیہ کالونی کے مختلف مسائل پر بی آر ایس کے بینر تلے علاقے کے ساکینان نے میونسپل کارپوریشن دفتر کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے الزام لگایا کہ رحمانیہ کالونی علاقے میں پانی فراہمی کا نظام بری طرح سے متاثر ہے، علاقے کے سابق کارپوریٹر صرف ہمارا کام ہی ہماری پہچان کے نعرے لگاتے ہیں۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے پانی سپلائی نہیں ہوا ہے، اور پانی کے لیے علاقے کے لوگوں کو دربدر کی خاک چھاننی پڑ رہی ہے، اس کے علاوہ ڈرینیج لائن بھی ناکارہ ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے غلاظت راستوں پر بہتی رہتی ہے، گلیوں کے راستے گڑھوں میں تبدیل ہو کر رہ گئے ہیں، اور غلیظ پانی ان گڑھوں میں جمع ہو جاتا ہے، لوگوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں فوری طور پر بنیادی سہولیات فراہم کروائی جائیں اور پانی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
رحمانیہ کالونی کی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے دس مہینوں سے پانی کے لیے پریشان ہے، اگر وہ کوئی سرکاری دفتر بھی جاتے ہیں، تو وہاں پر ان کی کوئی بھی سنوائی نہیں ہوتی ہے، جس کی وجہ سے انہیں دور دراز کے علاقوں سے پانی لے کر آنا پڑ رہا ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ جس وقت علاقے میں اگر پانی آ بھی جاتا ہے تو کوئی بھی پانی نہیں دینے کے لیے تیار ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Protest Against Israel اسرائیل کے جھنڈے کو پیروں سے روندنے پر چار مسلم نوجوان گرفتار، ضمانت پر رہا
علاقے کے ساکنان کا کہنا ہے کہ جس طرح دیہی علاقوں میں ٹینکر کے ذریعے پانی پہنچایا جاتا ہے، ان کے پاس بھی اسی طرح کا ماحول ہے لیکن یہاں پر پیسے دے کر پانی خریدنا پڑ رہا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارا شہر بھلے ہی اسمارٹ سٹی کے تحت اسمارٹ بن رہا ہے، لیکن زمینی حقیقت کچھ اور ہی ہے، لیکن لوگوں کو پینے کا پانی نہیں ہے۔