اردو

urdu

ETV Bharat / state

غریب مزدوروں کے موجودہ حالات حاضرہ پر ایک شاعر کے جذبات - مالیگاؤں کے معروف شاعر رفیق سرور

ملک بھر میں لاک ڈاون کے بعد ہزاروں مزدور سینکڑوں و ہزاروں میل پیدل سفر کر رہے ہیں۔ بھوکمری، بے روزگاری، مجبوری کے ساتھ ساتھ حکومت کی بے توجہی کا بھی شکارہیں۔

image
image

By

Published : May 10, 2020, 11:41 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے معروف شاعر رفیق سرور نے ای ٹی وی بھارت پر اپنا کلام پیش کیا۔

رفیق سرور کی یہ غزل مزدوروں، محنت کشوں اور غریبوں کی موجودہ حالات کی عکاسی کرتی ہے، رفیق سرور کا شمار ایسے شعراء میں ہوتا ہے جنھوں نے تاحیات حالات حاضرہ، حکومت کی غیر جانبداری کے خلاف، مزدوروں، غریبوں اور مظلوموں کے حق میں ہمیشہ اشعار کے ذریعے اپنے جذبات کو پیش کیا ہے۔

ویڈیو میں رفیق سرور کی ایک دیگر غزل ملاحظہ فرمائیں

رفیق سرور کی لاک ڈاون پر ایک معروف غزل

زراسوچوکہ یہ اعلان سرکاری صحیح ہے کیا

مسلسل لاک ڈاون کی اداکاری صحیح ہے کیا

مرے سجدوں کو روتے ہیں در و دیوار مسجد کے

مساجد بند کپڑوں کی خریداری صحیح ہے کیا

کورونا سے زیادہ بھی اذیت ناک بھارت میں

تعصب نام کی پھیلی ہے بیماری صحیح ہے کیا

سنا ہے موت کی تاریخ دن دونوں معین ہیں

تو پھر یہ زندگی سے اتنی بیزاری صحیح ہے کیا

ریلیف بٹتی رہے باہر میں گھر میں خودکشی کر لوں

فقیہ شہر بتلا ایسی خوداری صحیح ہے کیا

کورونا سے نہیں اب بھوک سے مرنے لگی امت

ہے چاروں سمت روٹی کی مہاماری صحیح ہے کیا

سیاسی لوگ لاشوں پہ سیاست کر رہے ہیں پھر

خبر اس بار کی سرور یہ اخباری صحیح ہے کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details