بی ایم سی کے اسپتالوں BMC Hospitals میں دوسرے امراض کے مفت علاج کے ساتھ ساتھ مہنگے علاج بھی مفت میں کیے جائیں گے۔ ایسا مطالبہ بی ایم سی کارپوریٹر اور رکن اسمبلی رئیس شیخ نے بی ایم سی کمشنر سے کیا ہے۔
رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں بتایا کہ چھوٹے امراض کا علاج آسان ہے لیکن بڑے امراض کا علاج ایک عام مرض کے لئے مشکل ہوتا ہے، کیونکہ اس کے لئے اخراجات کی رقم دس لاکھ سے ایک کروڑ تک پہنچ جاتی ہے۔ جس کے سبب بی ایم سی کے زیر اہتمام اسپتالوں میں ممکن نہیں ہوتا۔ ایسے میں مریضوں کی مجبوری ہوتی ہے کہ وہ نجی اسپتالوں کی طرف رخ کرتے ہیں۔ اس لئے رئیس شیخ نے محکمہ بی ایم سی کو تجویز پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگے امراض کا علاج سرکاری خرچ سے کیا جائے۔