سری رادھے ماں چیریٹیبل سوسائٹی نے بدھ کو یہاں جاری کردہ بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس مہینے کے آغاز میں سری رادھے ماں نے پی ایم کیئر فنڈ میں 10 لاکھ لاک کا تعاون کرنے کے بعد اب مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں یہ تعاون کیا ہے۔
اس موقع پر سری رادھے ماں نے لوگوں سے کورونا وائرس کووڈ-19 کے تعلق سے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ سماجی دوری ہی کورونا وائرس سے بچاو کا بہتر طریقہ ہے۔ انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے ذریعہ کورونا سے نمٹنے کے لئے کئے جارہے کاموں کی تعریف کی۔