ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں مسلم عوامی کمیٹی نے دہلی کے سیول ڈیفنس میں تعینات خاتون اہلکار کی قتل کی کی تفتیش سی بی آئی سے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' اعلی افسران کی بدعنوانی اور اسکنڈل پر پردہ ڈالنے کے لیے سول ڈیفنس میں تعینات متاثرہ کو سفاکانہ طریقے سے راستے سے ہٹایا گیا۔واردات کے دو ماہ بعد بھی متاثرہ کے قاتلوں تک پہنچنے میں پولیس ناکام رہی جس پر تنظیم کے کارکنان نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
سول ڈیفنس میں تعینات خاتون اہلکارکی قتل کی تفتیش سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ - Rabiya Saifi Murder Case demand for cbi inquiry
مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی نے دہلی سول ڈیفنس میں تعینات خاتون اہلکار کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی اور بہیمانہ قتل کی تفتیش سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
![سول ڈیفنس میں تعینات خاتون اہلکارکی قتل کی تفتیش سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ Rabiya Saifi Murder Case: muslim awami committee demand for cbi inquiry](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-13431133-35-13431133-1634920570717.jpg)
سول ڈیفنس میں تعینات خاتون اہلکارکی قتل کی تفتیش سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ
ویڈیو
جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے عوامی کمیٹی نے دس ہزار دستخطوں پر مشتمل ایک ضخیم فائل صدر جمہوریہ اور ہیومن رائٹس کمیشن کو روانہ کی ہیں، کمیٹی کا کہنا ہیکہ اعلی افسران کی بدعنوانی اور اسکنڈل پر پردہ ڈالنے کے لیے متاثرہ کو سفاکانہ طریقے سے راستے سے ہٹایا گیا اور اب پولیس اس معاملے کو دوسرے رخ پر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ مسلم عوامی کمیٹی نے اس پورے معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔