اردو

urdu

ETV Bharat / state

علامتی قربانی کو لیکر مہاراشٹر میں مسلمان برہم - مہاراشٹر نیوز

علامتی قربانی اور بکروں کی آن لائن خریداری کو لیکر مہاراشٹر میں مسلمانوں میں حکومت کے خلاف ناراضگی پائی جارہی ہے۔

qurbani issue in eid ul adha
علامتی قربانی کو لیکر مہاراشٹر میں معاملہ طول پکڑا

By

Published : Jul 21, 2020, 9:00 PM IST

جہاں ملک میں لاک ڈاؤن کی معیاد میں اضافہ کیا گیا، وہیں ملک کی صنعتی دارالحکومت ممبئی میں کورونا کیسز میں لگاتار اضافے کے بعد حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر علامتی قربانی کا ذکر کر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

علماء کہتے ہیں کہ، 'اسلام میں اور شریعت میں علامتی قربانی کا تصور ہی نہیں ہے اور اگر حکومت مسلمانوں کے تہواروں کے بارے میں سنجیدہ ہے تو اسے پہلے اسلام اور شریعت کے اصولوں کے بارے میں جاننا ہوگا۔'

سابق وزیر عارف نسیم خان کا کہنا ہے کہ، 'حکومت نے جو تجویز پیش کی ہے، خاص کر قربانی کو لیکر سرکار کی منشاء پر ہم نے اسی دن یہ سوال اٹھایا اور اعتراض جتایا تھا کہ اسلام میں علامتی قربانی کا تصور ہی نہیں ہے۔'

نوٹیفکیشن

دار اصل علامتی قربانی کے بارے میں اس سے پہلے آر ایس ایس نے یہ تجویزپیش کی تھی۔ انہوں نے جانوروں کی قربانی کے بدلے میں کیک کاٹنے کا مشورہ دیا تھا، حلانکہ آر ایس ایس کا یہ فارمولہ فلاپ رہا جسے اب موجودہ حکومت اپنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details