الیکٹرک بس آپریٹر، ایم ای آئی ایل گروپ کی کمپنی ایوینٹرانس نے بدھ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پونے سے ممبئی کے درمیان انٹر سٹی الیکٹرک بس سروس شروع کی گئی ہے۔ کمپن نے دعوی کیاکہ انٹر سٹی سروس ملک میں دو شہروں کے درمیان پہلی بار الیکٹرک بس سروس شروع کی گئی ہے۔
کمپنی کے جنرل منیجر سندیپ رائے زادہ نے اس موقع پر کہاکہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ ملک میں انٹر سٹی ای بس سروس شروع کرنے والے پہلے فرد بنے ہیں۔ رائے زادہ نے بتایا کہ اس بس میں 47 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ بس خاص طور پر لمبی دوری کے سفر کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ بس سروس کی باضابطہ شروعات وجے دشمی کی کی جائے گی۔