اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونے: کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی کے ساتھ 6 افراد گرفتار - بھارتی کرنسی

ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں کرائم برانچ نے جعلی نوٹ کا لین دین کرنے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سات کروڑ سے زائد کی جعلی کرنسی برآمد کی ہے۔

جعلی کرنسی
جعلی کرنسی

By

Published : Jun 10, 2020, 8:53 PM IST

پونے پولیس نے ڈالر کے عوض جعلی بھارتی کرنسی کا کاروبار کرنے والے 6 اسمگلروں کو پکڑ کر ان کے قبضے سے سات کروڑ سے زائد کی جعلی کرنسی ضبط کی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

پونے کرائم برانچ نے بتایا کہ گرفتار شدہ افراد ڈالر کے عوض میں بھارتی کرنسی کی اسمگلنگ کرتے تھے ان میں ایک ملزم بھارتی فوج میں برسر روزگار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یروڑا کے علاقے سنجے پارک میں کچھ اسمگلر ڈالر کے عوض جعلی نوٹ کا لین دین کر رہے ہیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے سنجے پارک میں چھاپہ مارا اور 6 افراد کو گرفتار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details