اردو

urdu

ETV Bharat / state

Babri Masjid Demolition Anniversary بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر اورنگ آباد میں عوامی جلسہ

اورنگ آباد میں بابری مسجد شہادت کی برسی پر عوامی جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران مسلم نمائندہ کونسل کے اجلاس میں اکابرین ملت نے بابری مسجد کی شہادت اور حالات حاضرہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ Babri Masjid Demolition Anniversary in Aurangabad

بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر اورنگ آباد میں عوامی جلسہ
بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر اورنگ آباد میں عوامی جلسہ

By

Published : Dec 7, 2022, 9:59 AM IST

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں بابری مسجد شہادت کی برسی پر عوامی جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران مسلم نمائندہ کونسل کے اجلاس میں اکابرین ملت نے بابری مسجد کی شہادت اور حالات حاضرہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر بابری مسجد کی بازیابی کے لیے جدوجہد کرنے اور ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا۔ بابری مسجد کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے شہر اورنگ آباد میں جلسہ شہادت بابری مسجد منعقد کیا گیا۔ مسلم نمائندہ کونسل کی قیادت میں ہوئے اس اجلاس میں اکابرین ملت نے بابری مسجد کی شہادت، سپریم کورٹ کے فیصلے اور حالات حاضرہ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم بابری مسجد کی شہادت کو کبھی بھول نہیں سکتے۔

بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر اورنگ آباد میں عوامی جلسہ

یہ بھی پڑھیں:

Babri Masjid Demolition Anniversary بابری مسجد کا فیصلہ ہوا، انصاف نہیں، اے ایم یو طلبہ

مسلم نمائندہ کونسل کے سابق صدر ضیاء الدین صدیقی نے اپنے خطاب میں بابری مسجد کے معاملے کو مسلمانوں کے عقیدے پر حملے سے تعبیر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمان سب برداشت کرسکتا ہے لیکن عقیدے کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ اس اجلاس میں بابری مسجد کی بازیابی کے لیے جدوجہد کرنے اور ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا۔ Public Rally in Aurangabad on the anniversary of Babri Masjid Martyrdom

ABOUT THE AUTHOR

...view details