مہاراشٹر حکومت کی جانب سے ریاست کے متعدد اضلاع میں اَن لاک کا اعلان کیا گیا لیکن اس فہرست میں شہر مالیگاؤں سمیت ضلع ناسک کا نام شامل نہیں ہے جس کے بعد قدوائی روڈ ہاکرس یونین نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
اس تعلق سے قدوائی ہاکرس یونین کے جنرل سکریٹری فاروق فردوسی نے کہا کہ 'حکومت نے اَن لاک کی فہرست میں ضلع ناسک کا نام شامل نہیں کیا ہے اور آگے یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ حکومت اس ضلع میں مزید سختی نافذ کردے لیکن اگر اب ایسا ہوتا ہے تو ہاکرس اور پاورلوم مزدوروں پر پہلے سے زیادہ برے اثرات مرتب ہوں گے۔