اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں اٹو رکشہ کا چکا جام، عام مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا - عام مسافروں کو پریشانیوں

Chakka Jaam In Aurangabad اورنگ آباد میں آٹو رکشہ ڈرائیوروں نے ایک دن کے لیے چکہ جام احتجاج کیا۔ڈرائیوروں کے کے چکہ جام کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ڈرائیوروں کے خلاف بنائے گئے قانون کو واپس لیا جائے ورنہ احتجاج و و دھرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اورنگ آباد میں اٹو رکشہ کا چکا جام، عام مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا
اورنگ آباد میں اٹو رکشہ کا چکا جام، عام مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 6:16 PM IST

اورنگ آباد میں اٹو رکشہ کا چکا جام، عام مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں آٹو ڈرائیوروں کے چکہ جام کے سبب آمدورفت پوری طرح سے متاثر رہی۔ٹریفک نظام درہم برہم ہونے کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری طرف آٹو ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے جس طرح ڈرائیوروں کے خلاف قانون لایا ہے۔ اس کے خلاف یہ چکّا جام تحریک چلائی جا رہی ہے۔ ان آٹو ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک خاموش نہیں رہیں گے، جب تک مرکزی حکومت ڈرائیوروں کے خلاف لیا گیا قانون واپس نہیں لے لیتی تو آنے والے دنوں میں بھی بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

رکشہ ڈرائیور ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے کہا ہے کہ صرف ایک دن کے لیے چکہ جام کیا گیا ہے۔ اگر مرکزی حکومت نے آنے والے دنوں میں ڈرائیوروں کے خلاف لیا گیا قانون واپس نہ لیا تو ملک بھر میں چکّا جام احتجاج کیا جائیں گا۔

یہ بھی پڑھیں:2024 لوک سبھا انتخابات میں امتیاز جلیل جیت حاصل کریں گے: اسد الدین اویسی

رکشہ ڈرائیوروں کے مطابق شہر میں آر ٹی او اور پولیس اہلکار رکشہ چلانے والوں کو پریشان کرتے ہیں اور انہیں جرمانہ عائد کرتے ہیں۔اس کی وجہ سے رکشہ چلانے والوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details