وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین میچ جاری تھا اسی دوران شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے والے اسٹیڈیم میں پہنچ گئے۔
ممبئی: وانکھیڈے اسٹیڈیم میں سی اے اے کے خلاف احتجاج - WANKHEDE STADIUM
مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مشہور و معروف 'وانکھیڈے اسٹیڈیم' میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
وانکھیڈے اسٹیڈیم میں سی اے اے کے خلاف احتجاج
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں جاری سی اے اے اور این آر کے خلاف جاری احتجاج کے پیش نظر اسٹیڈیم میں میچ کے دوران کالے کپڑے پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ جبکہ میچ کے دوران چند افراد کے گروپ ٹی شرٹ پہنے ہوئے دیکھا گیا جس پر ' نو سی اے اے اور نو این آر سی' لکھا ہوا تھا۔
دس افراد پر مشتمل اس گروپ کے ہر رکن کی ٹی شرٹ پر ایک ایک الفابیٹ لکھے ہوئے تھے۔