مالیگاؤں:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مہاراشٹر کے مالیگاوں سمیت دیگر مسلم اکثریتی اضلاع میں بابری مسجد کی شہادت کی 31ویں برسی کے موقعے پر احتجاج کیا گیا۔ مالیگاوں میں احتجاج کے بعد ایس ڈی پی آئی کے مقامی صدر راحیل حنیف نے اپنے رفقاء کے ہمراہ مالیگاؤں شہیدوں کی یادگار کے قریب علامتی احتجاج کیا اور ایڈیشنل ایس پی آفس پہنچ کر ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کو ایک مطالباتی مکتوب دیا۔
راحیل حنیف نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایودھیا میں 16 ویں صدی کی بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 کو منہدم کردیا گیا تھا۔ آج اس مقام پر موجودہ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ منظرعام پر آنے کے بعد رام مندر تعمیر کرچکی ہے جس کا افتتاح آئندہ ماہ مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس، بی جے اور آر ایس ایس کے علاوہ کئی تنظیموں فرقہ پرستی کے جنون میں مبتلا کارکنان نے بابری مسجد کو منہدم کردیا۔ انہوں نے کہا کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جو اس میں شامل تھے بڑے سیاسی لیڈران ان پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں جیلوں میں قید کیا جائے۔