اردو

urdu

ETV Bharat / state

'تمہاری لاٹھی سے تیز ہماری آواز ہے' - silent protest at bhivandi

بھیونڈی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف متعدد سیاسی سماجی تنظیموں کے کارکنان اور مقامی شہریوں نے پرانت دفتر کے سامنے پرامن احتجاج کیا۔

تمہاری لاٹھی سے تیز ہماری آواز ہے
تمہاری لاٹھی سے تیز ہماری آواز ہے

By

Published : Dec 19, 2019, 9:42 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر بھیونڈی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جمعرات کو 'ہم بھارت کے لوگ' کے بینر تلے مختلف سماجی تنظیموں نے پرانت آفس کے سامنے پرامن مظاہرہ کیا۔

تمہاری لاٹھی سے تیز ہماری آواز ہے

اس احتجاج میں برادران وطن نے بھی شرکت کی اور اسے سیاہ قانون قرار دیکر اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین دھرنا اور ریلی نکالنے کی تیاری میں تھے لیکن پولیس نے اجازت نہیں دی تو مظاہرین نے پرانت آفس کے سامنے آئینی طور سے احتجاج کیا۔

شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے اور جامعہ ملیہ اور علی گڑھ یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں اسکولی طالبہ بھی شامل تھیں۔

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھا تھا۔ جس پر 'تمہاری لاٹھی سے تیز ہماری آواز ہے'، 'ہندوستان کو ضرورت ہے امن وامان، روزگار اور حفاظت حقوق اور ترقی نہ کہ این آر سی اور سی اے اے'، 'ریموو سی اے اے ٹو این آر سی' ، 'پورس کو بتادیں یہ سکندر کو بتا دیں قطرہ ہیں مگر پھر بھی سمندر کو بتادیں، ہم ظلم کے آگے نہ جھکے ہیں نہ جھکیں گے' یہ بات چلو وقت کے ہٹلر کو بتادیں'، جیسے مختلف نعرے تحریر تھے۔

مظاہرین ہندو مسلم اتحاد کے پس منظر میں فلگ شگاف نعرہ لگا رہے تھے کہ 'آواز دو ہم ایک ہیں'۔ اس احتجاجی مورچہ میں سی پی آئی کے ضلعی سکریٹری وجے کامبلے، لوک راجیہ کے ڈاکٹر داس، سریش مسکے، جماعت اسلامی کے مولانا اوصاف فلاحی، ایم پی جے کے ڈاکٹر انتخاب شیخ، تنظیم انصاری، غلام محمد کچھوا، محمد علی اور بڑی تعداد میں سماجی کارکن اور شہری موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details