اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Shiv Sena Rebel MLAs: شیوسینا کے باغی ارکان اسمبلی کے خلاف کارکنان سڑکوں پر

مہاراشٹر کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے ایم ایل ایز کی بغاوت پر شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ شیوسینا کارکنان سڑکوں پر اتر آئے ہیں اور ادھو ٹھاکرے حکومت کی مکمل تائید و حمایت کا دم بھر رہے ہیں۔ Political Crisis in Maharashtra

Protest Against Shiv Sena Rebel MLAs
مہاراشٹر میں سیاسی ہنگامہ آرائی

By

Published : Jun 22, 2022, 6:00 PM IST

اورنگ آباد:مہاراشٹر میں جاری سیاسی ہنگامہ آرائی کے درمیان اورنگ آباد میں سینکڑوں شیوسینا کارکنان نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور باغی ارکان اسمبلی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر شیوسینا کی خواتین کارکنان اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو آگئے۔ شیوسینا لیڈروں کا کہنا ہے کہ سینا کی اصل طاقت عوام ہیں اور عوام ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ہیں۔ سینا لیڈروں نے باغی ارکان اسمبلی سے اپیل کی کہ شیوسینا سے اپنی وابستگی ثابت کر کے اپنی غلطی کا ازالہ کریں۔ Protest Against Shiv Sena Rebel MLAs

مہاراشٹر میں سیاسی ہنگامہ آرائی

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں شیوسینا کے باغی ایم ایل ایز کے خلاف سینا کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ شہر کے کرانتی چوک علاقے میں یہ احتجاج کیا گیا۔ اس دوران باغی ایم ایل ایز کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اس دوران اورنگ آباد شہر شیوسینا کے تمام عہدیداران احتجاج میں موجود رہے جس طرح سے شیوسینا ایم ایل ایز نے بغاوت کی ہے اس سے کارکنان بہت دُکھی ہیں، ساتھ ہی اس احتجاج میں شیوسینا کی کچھ خواتین کارکنان روتی ہوئی بھی نظر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں ان باغی ایم ایل ایز کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

شیوسینا کارکنان کا کہنا تھا کہ انہیں ادھو ٹھاکرے کی قیادت پر بھروسہ ہے، جلد ہی ریاست میں سب ٹھیک ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی باغی ایم ایل ایز کو دھمکی آمیز انداز کہا کہ فی الحال یہ احتجاج صرف شہر میں ہی ہو رہا ہے، آئندہ دنوں اُن باغی ایم ایل ایز کے حلقہ انتخاب میں جا کر ان کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج میں شامل خواتین نے ادھو ٹھاکرے کو یقین دلایا کہ انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ شیوسینا مہیلا سیل ہر قدم پر ان کے ساتھ ہے۔ یہ ایم ایل اے شیوسینا کے ووٹوں پر منتخب ہوئے ہیں۔ انتخابات کے دوران ان کی جیت کے لیے کئی شیوسینکوں نے مدد اور محنت کی ہے۔ اسی کی بنیاد پر یہ لوگ رکن اسمبلی بنے ہیں۔ احتجاج کے دوران کئی خواتین کارکنان رونے لگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے حالات کو بخوبی سنبھال لیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details