اردو

urdu

By

Published : Jun 6, 2022, 7:18 PM IST

ETV Bharat / state

Waqf Lands Aurangabad: وقف اراضی کو بچانے کے لیے اورنگ آباد میں احتجاجی دھرنا

اورنگ آباد میں وقف اراضی کو بچانے کے لیے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ ''پرم ویر عبدالحمید سیوا بھاوی سنستھا'' کے ذمہ داروں نے ضلع کلکٹر سے تلاٹھی اور منڈل افسر کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ Protest Held in Aurangabad to Save Waqf Lands

Waqf Lands Aurangabad
Protest sit-in in Aurangabad

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ''پرم ویر عبدالحمید سیوا بھاوی سنستھا'' کی جانب سے وقف اراضی کو بچانے کے لیے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ تنظیم کے ذمہ داروں نے ضلع کلکٹر سے تلاٹھی اور منڈل افسر کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ سنستھا کے ذمہ داروں نے کہا کہ تحصیلدار کے حکم کے باوجود سرکاری افسران اپنی من مانی کر رہے ہیں۔ اورنگ آباد کی درگاہ نورالہدی کی ستاسی (87) ایکڑ انعامی زمین پر سے حال ہی میں ناجائز قبضہ جات ہٹائے گئے ہیں لیکن اب یہ معاملہ دفتر شاہی کی فائلوں میں دبا پڑا ہے Protest Held in Aurangabad to Save Waqf Lands۔

ویڈیو دیکھیے۔

اورنگ آباد کے ڈیویژنل کمشنر آفس سے متصل درگاہ نورالہدی کی موضع مانڈکی میں ستاسی ایکڑ انعامی اراضی ہے۔ اس وقف اراضی سے حال ہی میں ناجائز قبصہ جات بھی ہٹائے گئے لیکن اب یہ معاملہ دفتر شاہی کی فائلوں میں دبا پڑھا ہے۔ ''پرم ویر عبدالحمید سیوا بھاوی سنستھا'' نے مقامی تلاٹھی راجندر بھانڈ اور منڈل افسر شیکھر شیندے کی معطلی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:

اس سلسلے میں تنظمیم کی قیادت میں ضلع کلکٹر آفس کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ سنستھا کے ذمہ داروں کا الزام ہے کہ تلاٹھی اور منڈل افسر تحصیلدار کے حکم کے باوجود مالکانہ حق میں تبدیلی نہیں کر رہے ہیں اور اس معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، جب کہ یہ خالص وقف جائیداد ہے۔ واضح رہے کہ درگاہ نورالہدی کی ستاسی ایکڑ انعامی زمین پر سے حال ہی میں ناجائز قبضہ جات ہٹائے گئے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details