اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج، لاکھوں افراد کی شرکت - شہریت ترمیمی قانون

این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں لاکھوں کا اژدہام رہا۔

احتجاج میں لاکھوں افراد کی شرکت
احتجاج میں لاکھوں افراد کی شرکت

By

Published : Dec 20, 2019, 9:13 PM IST

جلوس میں شامل افراد نے مرکز کی مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا، جلوس کی قیادت آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین نے کی۔

اورنگ آباد احتجاج میں لاکھوں افراد کی شرکت

یہ جلوس شہر کے آزاد چوک سے نکالا گیا جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا دہلی گیٹ ڈویژنل کمشنر آفس پہنچا

اھتجاجی جلوس میں اسکولی طلباء اور خواتین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر اورنگ آباد سے ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے جلوس سے خطاب کیا اور یقین دلایا کہ کسی بھی صورت میں این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کو نافذ ہونے نہیں دیا جائےگا۔

اس جلوس کی خاص بات یہ رہی کہ جلوس میں خواتین کی تعداد بھی قابل ذکر رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details