اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی میں ریپ کے خلاف احتجاج - disha rape case

صنعتی شہر ممبئی میں 'مسلم ایسوسی ایشن فار پیس اور ہارمونی' نے آبرو ریزی اور قتل کے خلاف احتجاج کیا اور یوگی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

ممبئی میں ریپ کے خلاف احتجاج
ممبئی میں ریپ کے خلاف احتجاج

By

Published : Dec 7, 2019, 5:06 PM IST

ممبئی میں مسلم اسوسی ایشن فار پیس اور ہارمونی نے ملک بھر میں آبرو ریزی اور قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔

اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ایسے درندوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور اس سلسلہ میں خصوصی قانون بنایا جائے ۔

مسلم ایسوسی ایشن کے صدر محمد عباس نے کہا کہ حیدرآباد میں زانیوں کو انکاؤنٹر میں قتل کرنا کمزور قانون اور گندی سیاست کا نتیجہ ہے۔

اناو کی واردات کے لیے اتر پردیش کے وزیراعلی راست ذمہ دار ہیں اور انہیں فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے۔

انہوں نےکہا یہ گندی سیاست اور ناقص قانون کا سبب ہے کہ لوگ ایسی درندگی کیخلاف سڑکوں پر آجاتے ہیں۔کیونکہ انہیں قانون پر بھروسہ نہیں رہا ہے۔اس لیے حکومت اور عدالت کو چاہیے کہ لوگوں میں اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرے۔کیونکہ ملک بھر میں مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان کے حوصلہ بھی بلند ہیں۔

مذکورہ احتجاج میں اناو کی متاثرہ کی موت پر تعزیت کی گئی اور قصورواروں کیخلاف سخت سے سخت سزا کا مطالبہ بھی کیا گیا۔شمال مغربی ممبئی کے زری مری علاقہ میں ہوئے مظاہرہ میں سعید خان ,نوشاد خان،اسماعیل سید،شیخ شیخو،طاہر خان ،رفیق شیخ،جنید شاہ ،عبدالحسن شیخ نےحصہ لیا اورجلد ازجلد کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details